ہم جنس پرست لڑکیوں کی شادی کا معاملہ،شیزا کی والدہ کا چیف جسٹس سے کارروائی کا مطالبہ

ہم جنس پرست لڑکیوں کی شادی کا معاملہ،شیزا کی والدہ کا چیف جسٹس سے کارروائی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:ہم جنس پرست لڑکیوں کی شادی کے معاملہ پر ایک لڑکی کی والدہ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ہم جنس پرست لڑکیوں کی شادی کے معاملہ پر شیزا کی والدہ نے انصاف کے لیے چیف جسٹس پاکستان سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔شیزا کی والدہ  نے اپنی درخواست میں کہا کہ پولیس ہم جنس پرستوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اورتھانہ مناوا پولیس صوبیہ اور شیزا کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

شیزا کی والدہ نے مزید کہا کہ صوبیہ نے میری بیٹی کو ورغلا کر اس سے شادی کر لی ہے جبکہ صوبیہ کہتی ہے میں شیزا کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔