آصف زرداری جیل میں ڈا نس کلاسیں لیں گے:فیاض الحسن چوہان

آصف زرداری جیل میں ڈا نس کلاسیں لیں گے:فیاض الحسن چوہان
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

بہاولپور:وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے توپوں کا رخ سابق صدر کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری جیل میں ڈا نس کلاسیں لیں گے،سیاست میں آصف زرداری کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے,آصف زرداری نے پچھلے سال پریڈ گراونڈ میں مائیکل جیکسن کی طرح ڈانس کیاتھا,نواز شریف دلشاد بیگم کو فون پر گانے سنایا کرتے تھے،نواز شریف کا جیل میں مستقبل یہ ہے کہ وہ میوزک کی کلاسیں لیں گے،اب دور آگیا ہے علی بابا کا جو اپنے گھر پاکستان کو بچانا چاہتاہے،عمران خان اور پی ٹی آئی کااب دورآگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہا ن نے کہا کہ پہلی بار پنجاب میں واٹر کونسل قائم کی جا رہی ہے ،چیئرمین وزیراعلیٰ ہونگے ،بارش کے پانی کا مناسب استعمال ،سمال ڈیمز کا معاملہ بھی واٹر کونسل دیکھے گی،بےنظیربھٹوکی برسی کی تقریب میں آصف زرداری نے ان کانام نہیں لیا،کسی کرپٹ سیاستدان کی اب گنجائش نہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کو دکھانے کیلئے آصف زرداری اورنواز شریف لڑتے تھے، اب عمران خان کا دور ہے،اب کوئی ڈیل نہیں ہوگی،واٹر پالیسی کا مقصد عوام کیلئے صاف پانی کی دستیابی ہے،پنجاب کے دور افتادہ علاقے کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب میں ڈاکٹرزکی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی،ڈی جی خان،سیالکوٹ اوردیگرعلاقوں میں غیرمستقل پروفیسرزکومستقل کیاجائےگا،منصب کے لحاظ سے پنجاب میں گاڑیاں دی جائیں گی جبکہ پنجاب پاور ڈیولپمنٹ بورڈ کی رپورٹ پنجاب کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔