سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر عہدے سے مستعفی

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر عہدے سے مستعفی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنا استعفیٰ صدر پی ایچ ایف کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث غیر یقینی کی صورتحال رہتی ہے،حکومت اوروزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس وقت نہیں تو میرے پاس بھی نہیں،جس دن سے فیڈریشن میں آیا باربارکہا کہ اس سسٹم سے ہاکی نہیں چل سکتی۔

شہباز سینئر نے مزید کہا کہ ہاکی کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہی نہیں،بار بار حکومت اور متعلقہ وزارت کو صورتحال سے آگاہ کرتے رہے،قومی کھیل کےساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے بےحد افسوس ہوا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے مینجر حسین سردار اور چیف کوچ توقیر ڈار بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔