مراد سعید نے "ٹریک اینڈ ٹریس ایپ" کا افتتاح کردیا

مراد سعید نے
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے "ٹریک اینڈ ٹریس ایپ" کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے ایپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹل سروسزکا اب تک کا کل خسارہ 52 ارب روپے ہے،پوسٹل سروسز سالانہ 5 ارب روپے کا خسارہ برداشت کر رہا ہے،صارفین کی شکایت ہوتی ہے کہ پارسل سے متعلق معلومات نہیں ملتیں،کسی بھی شکایت سے متعلق معلومات کی میں خود نگرانی کرونگااورٹریک ٹریس ایپ میں عوام کی شکایات کا براہ راست نظام ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خوشحالی بینک کے ساتھ 10شہروں میں قرض کی فراہمی کے کائونٹر بنا رہے ہیں،پاکستان کی ایکسپورٹ میں پوسٹل سروسز کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے،آیندہ ہفتے سے ایکسپورٹ پارسل پر کام شروع کر رہے ہیں،کراچی،سیالکوٹ اور لاہور سے ایکسپورٹ پارسل کی سہولت پر کام شروع کر دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاجسٹک کی 2 ارب روپے کی مارکیٹ ہے،23 مارچ سے پوسٹل سروسز لاجسٹک منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیگا جبکہ 15جنوری سے پوسٹل سروسز ای کامرس کاآغازکریگا۔