ہم کو یہ جتنا کاٹیں گے ہم اور بڑھیں گے،ہمیں جتنا دبائیں گے اتنا ابھریں گے:آصف زرداری

ہم کو یہ جتنا کاٹیں گے ہم اور بڑھیں گے،ہمیں جتنا دبائیں گے اتنا ابھریں گے:آصف زرداری
نیونیوز سکرین گریب

کشمور:سابق صدر آصف زردار ی علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کو یہ جتنا کاٹیں گے ہم اور بڑھیں گے،ہمیں جتنا دبائیں گے اتنا ابھریں گے۔


تفصیلات کے مطابق کشمور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اپنے حال میں خوش ہیں،ماضی میں تمام کام مفاہمت سے کئے گے،جس نے پاکستان کے لئے کام کیا اس کے ساتھ ا چھا سلوک نہیں کیا گیا،ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،ہم برے سلوک سے نہیں ڈرتے،اللہ کے فضل سے ہم زردار ہیں ہر حال میں خوش ہیں ۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو دو اور مجھے تین سٹنٹ لگے ہیں ،ہم درد دل کو جانتے ہیں،دو بار شہید بے نظیر بھٹوکی حکومت برائی گئی،ہم نے بے نظیر کی قبر کو بھی حساب دینا ہے،ہم نے صوبوں میں بجٹ مشاورت سے تقسیم کیا،صوبوں کو حق دینے سے ملک طاقتور ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کے پاس عقل نہیں تو کیا کریں؟جہاں سے گیس نکل رہی ہے ان علاقوں کو حق دینا فائدہ ہے،میں نے پانچ سال کامیابی سے حکومت چلائی،اپنے دور میں ہم نے پانچ پل بنائے اب چھٹا بنائیں گے جبکہ 18 ویں ترمیم سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوا۔