سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ
کیپشن: سعد رفیق۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اے پی پی

لاہور :سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا.چئیرمین نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی.


خواجہ سعد رفیق کے دور میں لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سینکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر 33 برسوں کی لیز پر آلاٹ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اراضی کی لیز کا معاہدہ قواعد و ضوابط کے خلاف کیا ۔چئیر مین نیب جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

نیب ذرائع کے مطابق سٹیٹ لینڈ کو خاص طور پر پٹرول پمپس اور دیگر کمرشل دکانوں کے لئے مختص کیا گیا تھا.ریلوے کی اراضی ریاست کی اراضی ہوتی جسے لیز نہیں کیا جا سکتا تھا سعد رفیق نے مختلف کمپنیز کے ذریعے یہ اراضی قواعد سے ہٹ کر لیز کی. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض ایسے شواہد ملے ہیں کہ ریلوے اراضی پہلے کمپنیوں کے نام پر لیز ہوئی بعد ازاں یہی اراضی من پسند افراد کو لیز کی گئی۔