قومی کھیل ہاکی کے بدترین حالات پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

قومی کھیل ہاکی کے بدترین حالات پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا
کیپشن: فوٹو پاکستان تحریک انصاف ٹوئٹر

لاہور :وزیراعظم نےقومی کھیل کےبدترین حالات کانوٹس لے لیا، عمران خان نے ہاکی فیڈریشن کی پرفارمنس سے متعلق رپورٹ مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی کھیل ہاکی کے بدترین حالات کا نوٹس لیتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کی پرفارمنس سے متعلقق رپورٹ مانگ لی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیٹ اپ سے متعلق صلاح مشورے بھی شروع ہوگئے۔ہاکی  کی ذمہ داری سونپنےکےلیےکئی ناموں پرغور ہوا۔

دوسری جانب سابق کپتان اولمپین شہنازشیخ نےبھی عمران خان کوخط لکھ دیا۔شہنازشیخ نےوزیراعظم کو ہاکی کےلیے کئی اہم تجاویز دیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے گئے  ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم فتح کا مزہ چکھے بغیر ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔ 4 بار کی ورلڈ چیمیئن ٹیم کیساتھ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ یہ ہاکی ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی۔قومی ٹیم کو پہلے میں جرمنی کے ہاتھوں 1۔0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،ملائیشیا کیساتھ ہونے دوسرا میچ ایک ، ایک گول کیساتھ برابر ہوا۔تیسرے میچ میں نیدر لینڈ کے ہاتھوں 5۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم جرمنی کے ہاتھوں ملائیشیا کی شکست کی وجہ سے پاکستان کراس اوور راؤنڈ  تک پہنچ گیا۔کراس اوور راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوا جس میں قومی ٹیم کو 0-5 کی عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیلے جن میں پاکستان نے صرف 2 گول کیے جبکہ مخالف ٹیموں نے ان کیخلاف 12 گول اسکور کیے ۔