لڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص کروڑوں میں کھیلنے لگا ,جانتے ہیں کیسے ؟

لڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص کروڑوں میں کھیلنے لگا ,جانتے ہیں کیسے ؟
کیپشن: Image Source : Facebook

کراچی:جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے جعلی کمپنیاں بنانے کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،فالودے والے ارب پتی کے بعد لڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص کروڑوں میں کھیلنے لگا ،اکاﺅنٹ میں ڈھائی کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشن سامنے آنے پر ایف بی آر کا لیاقت نامی نابینا شخص کے گھر پر چھاپہ مارا  ،تحقیقات کیلئے ایف بی آر نے 

 دفتر طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے لوگوں کو مالدار کرنے والے قسمت کی دیوی نے فالودے والے کو ارب پتی کرنے کے بعد تل کے لڈو فروخت کرنے والے نابینا شخص کے دروازے پر بھی دستک دیدی ،لیاقت نامی شہری کے اکاﺅنٹس سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں ۔

ایف بی آر نے لیاقت نامی شخص کے گھر پر چھاپہ ما رکر مزید کاروائی کے لئے دفتر طلب کر لیا ،متاثرہ شہری لیاقت کا کہنا ہے کہ میرا شناختی کارڈ تین بار گم ہوا جس کے مقدمات بھی درج کروائے گئے ،تل کے لڈو فروخت کرکے گزر بسر کر تا ہوں ،اڑھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا ایف بی آر سے معلوم ہوا ۔