مشاہد اللہ خان کو وبائی مرض لاحق نہیں، ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آ گئی

Mushahidullah Khan is not suffering from epidemic, test report is negative
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی دیکھ بھال پر مامور ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انھیں عالمی وبا کا مرض لاحق نہیں ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ لیگی رہنما مشاہد اللہ خان کو لاحق بیماری کی تشخیص کے لیے متعدد ٹیسٹ کیے ہیں۔ ان کا وبائی ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ انھیں ایسا کوئی مرض لاحق نہیں ہے۔ تاہم اب ان کی بائیوسپی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان علالت کے باعث کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویبس سائٹ پر اپنی طبعیت کی خرابی بارے بتاتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اسلام آباد کے ہسپتال میں بیماری کی وجہ سے زیر علاج ہیں، میری درخواست ہے کہ سب دعا کریں کہ میں جلد صحتیاب ہو جاؤں۔ خیال رہے کہ مشاہد اللہ خان کا شمار بڑے دبنگ سینیٹرز اور سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ انھیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کا سب سے بڑا ناقد سمجھا جاتا ہے۔