گلگت بلتستان میں تین سال کےلئے ایف سی کی تعیناتی

گلگت بلتستان میں تین سال کےلئے ایف سی کی تعیناتی
سورس: File photo

اسلام آباد،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں تین سال کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی گئی ۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں ہوا ۔ 

اجلاس میں قومی احتساب بیورو (نیب) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  ایف آئی اے  اور امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مابین  مفاہمتی یاداشت کی بھی منظوری دی گئی  جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت داخلہ اور کیپٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی  ڈی اے ) کو مارگلہ روڈتجاوزات کے خاتمے پر ٹائم فریم بھی دے دیا گیا ۔