گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس دوران گوادر میں ریلی، دھرنا اور 5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران گوادرمیں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں