خشک سردی کا خاتمہ ،خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان میں بارش ، پہاڑیوں پر برفباری

خشک سردی کا خاتمہ ،خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان میں بارش ، پہاڑیوں پر برفباری
سورس: File

اسلام آباد: ملک بھر سے خشک سردی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور شمالی علاقہ جات میں برفباری ہوئی ہے۔

 دسمبر نے جانے سے پہلے رنگ جما دیا۔۔شدید سردی کے بعد کالی گھٹاؤں نے انٹری دے دی۔ بلوچستان اورپنجاب  کے مختلف شہروں میں رم جھم نے خشک سردی کا بوریا بستر گول کردیا۔

لاہور ،میانوالی ، سرگودھا، کمالیہ ، چنیوٹ میں  بادل برسنے سے دھند کی چھٹی ہوگئی۔راجن پور،،صفدرآباد اور کالاباغ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ،،پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں مزید بادل برسنے کی پیش گوئی کردی ہے۔  لیہہ میں منفی 14ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سردی کی شدت سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ۔اسکردو میں درجہ حرارت منفی11، استورمنفی 9 اورکالام میں منفی 8رہا۔

مصنف کے بارے میں