بھارت : مرغی نے ایک نہیں ، دو نہیں ،تین نہیں 24 گھنٹے میں 31 انڈے دے دیے 

بھارت : مرغی نے ایک نہیں ، دو نہیں ،تین نہیں 24 گھنٹے میں 31 انڈے دے دیے 
سورس: File

اتراکھنڈ : بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مرغی ایک ہی دن میں 31 انڈے دے کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع الموڑا میں ایک مرغی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ اس نے ایک دن میں دو، تین نہیں بلکہ پورے 31 انڈے دینے کے بعد سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ مرغی عام مرغیوں کی طرح کیڑے مکوڑے نہیں بلکہ مونگ پھلی اور لہسن کھاتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مرغی کے مالک گریش چندرا بدھانی کے بچے مرغیاں پالنا چاہتے تھے تو وہ دور دراز علاقے سے دو چوزے دو سو روپے میں خرید کر لایا۔ گریش چندر اور ان کے بچوں نے چوزوں کو پالنا شروع کیا وہ مرغیوں کو لہسن اور مونگ پھلی کھلاتے تھے۔

25 دسمبر کو جب گریش گھر واپس آئے تو ان کے بچوں نے بتایا کہ ایک مرغی نے 5انڈے دیے ہیں ۔ وہ یہ سن کر حیران ہوئے تاہم یہ سلسلہ رُکا نہیں ، اس کے بعد مرغی نے ہر 10، 15منٹ میں انڈے دینا شروع کیے اور مجموعی طور پر 31انڈے دیے۔

اتنی تعداد میں انڈے دینے کے بعد گریش کو لگا کہ مرغی کسی قسم کی بیماری میں مبتلا ہے اس لیے وہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

مصنف کے بارے میں