عبوری سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے ٹیم کے انتخاب میں کپتان سے مشورہ نہیں کیا، ذرائع، بابر اعظم برہم 

عبوری سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے ٹیم کے انتخاب میں کپتان سے مشورہ نہیں کیا، ذرائع، بابر اعظم برہم 
سورس: File

کراچی : ون ڈے ٹیم کی سلیکشن کے لیے مشورہ نہ کرنے پر کپتان بابراعظم عبوری سلیکشن کمیٹی سے ناراض اور غصے میں ہیں۔ 

سینئر سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ کے مطابق کپتان بابر اعظم بہت غصے میں ہیں ۔انہوں نے ہیڈ کوچ سے شکوہ کیا کہ عبوری سلیکشن کمیٹی جس کے سربراہ شاہد آفریدی ہیں نے مجھ سے مشورہ کیے بغیر ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کھلاڑیوں نے بتایا کہ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے وہ لاعلم تھے۔ کپتان نے یہ بھی شکوہ کیا کہ فخر زمان کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پی جے ایل کے کھلاڑیوں کو بھی پوچھے بغیر اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ پاکستان کپ میں کھلاڑیوں کو بھیجنے پر بھی بابر اعظم  حیران ہوئے۔

مصنف کے بارے میں