حکومت جانے کے بعد عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے پہلا بڑا فیصلہ 

حکومت جانے کے بعد عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے پہلا بڑا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : حکومت ختم ہونے کے بعد  سپریم کورٹ سے عمران خان کے خلاف پہلا بڑا فیصلہ آیا ہے۔  شہباز شریف کے ہتک عزت دعوے میں عمران خان کی حق دفاع ختم کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی گئی ہے۔ 

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ تین رکنی بنچ میں سے دو ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ 

واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے پانامہ کے معاملے پر خاموش ہونے پر انہیں رشوت کی پیشکش کی ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں