مری :ڈی ایس پی ٹریفک  کا برفباری کے حوالے سے اہم شاہراہوں او رپوائنٹس کا معائنہ

مری :ڈی ایس پی ٹریفک  کا برفباری کے حوالے سے اہم شاہراہوں او رپوائنٹس کا معائنہ

مری :ڈی ایس پی ٹریفک   نے برفباری کے حوالے سے اہم شاہراہوں  او رپوائنٹس کا معائنہ  کیا ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر نے کہا کہ شدید سردی میں ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کا جذبہ قابل ستائش ہے ، سیاح کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کے ایمرجنسی نمبرز پاس رکھیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک مری  نے ہدایت کی  کہ سیکٹر و بیٹ انچارجز اپنی نفری کو گاہے بگاہے چیک کریں،غیر حاضری کی صورت میں بروقت شکایت  نوٹ کروائیں ، نو پارکنگ کے خاتمہ کےلئے لفٹر اور بیٹ انچارجز مسلسل پیڑولنگ کریں۔

عرفان حیدر نے کہا مری ٹریفک پولیس ایک نئے عزم کے ساتھ سیاحوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ، تمام اہلکار  ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ سیاحوں کو راستوں کے متعلق بھر پور آگاہی فراہم کریں گے۔

مصنف کے بارے میں