اگر پارلیمنٹ واپس آئے تو عمران خان ناراض ہوجائیں گے: پی ٹی آئی وفد کی سپیکر سے ملاقات کی اندرونی کہانی 

اگر پارلیمنٹ واپس آئے تو عمران خان ناراض ہوجائیں گے: پی ٹی آئی وفد کی سپیکر سے ملاقات کی اندرونی کہانی 
سورس: Twitter

اسلام آباد  (شیراز احمد شیرازی)  اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں پی ٹی آئی وفد میں  شامل کسی رکن نے اپنے انفرادی استعفے کے حوالے سے بات نہیں کی۔سپیکر   پارلیمان   واپس آنے کے لیے زور دیتے رہے ۔ پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمان واپس آئیں تو خان صاحب ناراض ہو جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں کی اسپیکر سے ملاقات کی اندورنی کہانی  سامنے آگئی ہے۔    خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں   راجہ پرویز اشرف نے   پی ٹی آئی کو  ایوان میں واپس آنے کی دعوت دی ۔پارلیمان بات چیت کی جگہ ہے وہاں آکر اپنا مدعا بیان کریں، تمام تر تحفظات کو دور کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کا  جواب میں کہنا تھا  عمران خان استعفے چاہتے ہیں ۔ ایسانہ کیا تو وہ ناراض ہو جائیں گے۔   پی ٹی آئی نے  ایک ساتھ استعفے منظور کرنے پر اصرار کیا، کہا  جیسے گیارہ   استعفے منظور کئے  باقی بھی اسی طرح منظور ہونے چاہئیں۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی کے استعفوں  کا معاملہ  سات ارکان نے مشکوک بنادیا ۔سپیکر آفس کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو اور شکور شاد کورٹ چلے گئے ۔ نواز الہی اور طالب حسین نکئی نے چھٹی کی درخواست جمع کرائی ہے ۔

 زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ اور  غلام محمد لالی نے صرف حاضری لگائی اور اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ استعفے جمع کرانے والے کئی  ارکان نے سپیکر کو کال کرکے استعفے قبول نہ کرنے کا بھی  کہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں