سیکیورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کارروائی ،2 دہشت گرد ہلاک،   3 جوان شہید

 سیکیورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کارروائی ،2 دہشت گرد ہلاک،   3 جوان شہید

راولپنڈی: ضلع کرم کے علاقے اراولی میں سیکیورٹی فورسز  کے  دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ  کے  تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 جوان شہیدہو گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اراولی میں سیکیورٹی فورسز  کی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ  کے  تبادلے میں  2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے  3 جوان شہیدہو گئے ہیں ،آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے  دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد  ہوا ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والے  پاک فوج کے  جوانوں میں  صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں ۔

مصنف کے بارے میں