ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہو گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہو گئے

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور تاریخ میں پہلی بار مرکزی بینک کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 6 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آ چکے ہیں۔ 
سٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت اس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 82 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کی تشویشناک سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔ 
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح کمرشل بینکوں سے بھی کم ہے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

مصنف کے بارے میں