امریکہ طالبان معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی،شاہ محمودقریشی

امریکہ طالبان معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی،شاہ محمودقریشی


دوحہ:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی۔

امریکہ طالبان معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  افغان عوام کیلئے آج بڑادن ہے۔

پاکستان نے فغان امن معاہدے کیلئے اہم کردار ادا کیا، معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی اور افغانستان امن واستحکام کی جانب گامزن ہوگا۔