اسلام آباد یونائیٹڈ کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: اسلام آباد یونائیٹڈ کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں حصہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ اپنی تیز رفتار گیندوں سے بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچوانے کے حوالےسےمشہور ڈیل سٹین پہلی بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ بنے ہیں، انہیں اس جنریشن کا بہترین فاسٹ باولر قرار دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعلی حکام نے 36 سالہ ڈیل سٹین کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید کا اظہارکیاکہ ان کے آنے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن مزید مضبوط ہوجائے گا اور مخالف بلے بازوں کو مشکل وقت دینے میں زیادہ مدد ملے گی۔

ڈیل سٹین سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سابق کیوی وکٹ کیپر بلے بازلیوک رونکی،برطانوی کرکٹر ڈیوڈ میلان، جنوبی افریقی بلے بازکولن انگرام، انگلینڈ کے فلپ فلپ سالٹ اور کیوی اوپنرکولن منرو جیسے غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات میسر ہیں۔