سجل اوراحد کی شادی کی تیاریاں ،کارڈتقسیم کرنا شروع کردیے

سجل اوراحد کی شادی کی تیاریاں ،کارڈتقسیم کرنا شروع کردیے


کراچی: سجل علی اور احد رضا میر کی شادی بالآخر ہونے جارہی ہے، دونوں ان دنوں شادی کے دعوت نامے تقسیم کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے شادی کارڈ ملنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل اور علی کے ساتھ کھنچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کی جو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

برطانوی سفیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا شادی کارڈ دینے کیلئے آنے والے سجل اور احد رضا میر سے شاندار ملاقات رہی، آن اسکرین کئی بار ان دونوں کی شادی ہوچکی ہے، اب حقیقی شادی ہے۔

مائیک نیتھروئینکس نے دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل احد کی والدہ ثمررضا میر نے انسٹا اسٹوریز میں سجل علی اور احد کی ڈھولکی کے موقع پرتیارکیے جانے والے کیک کی تصاویربھی شیئر کی تھیں۔