امریکہ نے ایران کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی

امریکہ نے ایران کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی

واشنگٹن:  امریکہ نے ایران کو کورونا وائرس سے تدارک کے لیے مدد کی پیشکش کردی،امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بتایا کہ واشنگٹن نے تہران کو کورونا وائرس سے متعلق تدارک کے لیے مدد کرنے کی پیش کش کی ہے تاہم اس خدشےکا بھی اظہار کیا کہ تہران معلومات کا تبادلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ہاؤس کی خارجہ امور کی کمیٹی کو بتایا کہ   ایران کو مدد کی پیشکش کی ہے اور ہم دنیا اور خطے کے دیگر ممالک پر واضح کرتے ہیں کہ ایران میں کورونا وائرس کے خلاف مدد، انسانی امداد جیسی چیزوں سے امریکا پیچھے نہیں ہٹے گا اور مکمل طور پر مدد کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  ایران، وائرس کے پھیلاؤ کی شدت کے بارے میں تسلی بخش معلومات شیئر نہیں کر رہا،ایرانی عہدیداروں نے اس وائرس سے کم از کم ایک درجن اموات کا اعتراف کیا لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ 'ایران میں صحت کے مراکز کا انفراسٹرکچر مضبوط نہیں ہے اور آج تک ایران کے اندر واقعی کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں معلومات دینے کے لیے تہران کی رضامندی نہیں ۔