امریکی شہریوں کی ایران داخلے پر پابندی کا فیصلہ

امریکی شہریوں کی ایران داخلے پر پابندی کا فیصلہ

تہران :ایران وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکی شہریوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرےگا۔امریکا کو ایسا ہی جواب دے گا جیسا کہ امریکا نے ایرانی شہریوں کے حوالے سے ہتک آمیز فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک امریکا ایرانی شہریوں پر پابندی نہیں اٹھاتا امریکی شہریوں کی بھی ایران میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانا قابل مذمت ہے، یہ وقت ایسا نہیں ہے قوموں کے درمیان دیواریں کھڑی کر دی جائیں۔