بھکاری کے پاس جدید ترین سمارٹ فون موبائل ، شہری حیران

بھکاری کے پاس جدید ترین سمارٹ فون موبائل ، شہری حیران

گوجرانوالہ: عرب ممالک کے بھکاریوں کا تو آپ نے سنا ہی ہو گا کہ کتنے امیر ہیں لیکن اب تو پاکستان میں بھی امیر بھکاریوں کی کمی نہیں ہے ۔ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ایک بھکاری کو انتہائی مہنگا موبائل فون استعمال کرتے دیکھا گیاہے۔


گوجرنوالہ کا خیراللہ جو معذوری کی بناء پر بھیک مانگ کر گزارا کرتا ہے لیکن یار دوستوں سے رابطے کی بات ہو توفیس بک سے کم کام نہیں چلتا، خیراللہ نے کوئی دو، چار ہزار کا نہیں، بلکہ پورے 25 ہزار کا اسمارٹ فون خرید رکھا ہے، بھیک مانگنے کے دوران فارغ وقت مل جائے تو وہ انٹرنیٹ کی دنیا میں کھوجاتا ہے، خیراللہ کی فنکاری نجی نیوز چینل نے پکڑی توجھٹ سے موبائل جیب میں ڈال لیا، اور شرماتے ہوئے ہنسنے لگا، گوجرانوالہ کے اسمارٹ بھیک منگے کی حرکت سے لگتا ہے کہ پاکستانی جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال میں کسی سے پیچھے نہیں۔