فیس بُک نے اکاؤنٹ کو ہیک سے بچانے کیلئے سیکیورٹی چابی متعارف کروا دی

فیس بُک نے اکاؤنٹ کو ہیک سے بچانے کیلئے سیکیورٹی چابی متعارف کروا دی

 کیلی فورنیا: فیس بک نے صارفین کے اکاؤنٹ مزید محفوظ بنانے کیلئے ایک یو ایس بی جیسی چابی متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے ہیکر آپ کے اکاؤنٹ پر نقب نہیں لگا سکیں گے۔ سوشل میڈیا کی سب سے بڑی اور مشہور کمپنی فیس بک نے ایف آئی ڈی او یو ٹی ایف سیکیورٹی کی چابی متعارف کرا دی ہے جو آپ کو فیس بک تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

یو ایس بی پورٹ میں لگنے والی یہ چابی لاگ معلومات کی تصدیق کر کے پاس ورڈٖ کے ساتھ فیس بُک کھولتی ہے۔ فیس بُک کا دعویٰ ہے کہ اس کا استعمال ہیکرز کو اکاؤنٹ تک کی رسائی ناممکن بنا دیتا ہے۔ فیس بُک نے اعلان کیا ہے کہ یو ٹو ایف سیکیورٹی چابی ایک مرتبہ اکاؤنٹ پر رجسڑ کرانے کے بعد بار بار اس کی ضرورت نہیں رہتی لیکن جیسے آپ کیشے صاف کرتے ہیں تو اس کے بعد دوبارہ اس چابی کی ضرورت پڑتی ہے۔

اس چابی کو آن لائن خریدا جا سکتا ہے جس کی قیمت 21 ڈالر یعنی 2100 روپے کے برابر ہے۔ فیس بک کے مطابق چابی کسی دوسرے فرد کو بھی آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی سے باز رکھتی ہے۔