برطانیہ ،ترکی کو لڑاکا طیارے بنانے میں مدد فراہم کر ے گا

برطانیہ ،ترکی کو لڑاکا طیارے بنانے میں مدد فراہم کر ے گا

انقرہ :برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے کی دورہ ترکی میں اہم معاہدے پر دستخطوں ہو گئے جس میں سب سے اہم دفاعی معاہدہ ہے جس کے تحت برطانیہ اور ترک کے درمیان لڑاکا طیاورں کو بنانے میں مدد فراہم کر رہے گا
اس معاہدے کا اعلان برطانوی وزیر اعظم اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان انقرہ میں ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔
طیب رجب طیب اردگان نے اعلان کیا کہ ترکی برطانیہ سے اپنی سالانہ تجارت بیس ارب ڈالر تک لیجانے کا ارادہ۔ ابھی دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ لگ بھگ سولہ ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے۔
ملاقات کے دوران قبرص شام اور فضائی سکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔۔ترک میں اس سال 15 جولائی کو طیب رجب اردوگان کی حکومت کے خلاف بغاوت کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ آپ کی جمہوریت کے دفاع میں برطانیہ آپ کے ساتھ موجود تھا۔