ماہرہ خان کی فلم رئیس کی آئندہ ماہ پاکستان میں نمائش کا امکان

ماہرہ خان کی فلم رئیس کی آئندہ ماہ پاکستان میں نمائش کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بھارتی فلم رئیس کی نمائش آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں نمائش کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔بھارتی سپر اسٹارشاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان کی فلم رئیس کو وزارت اطلاعات سے این او سی ملنے کے بعد پاکستان فلم سنسربورڈسے سنسرشپ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے گا۔
پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز کے اعلی سطع وفدنے وزیراعظم نواز شریف کوآگاہ کیا تھا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے پاکستانی فلم انڈسٹری کونہ صرف فروغ ملے گا اور اس سے مقابلے کارجحان پیدا ہوگا بلکہ پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہتر ہوگا۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے حکومت نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی دوبارہ نمائش کی اجازت دیتے ہوئے۔