پرتھ اسکارچرز نے بگ بیش ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کر لی

پرتھ اسکارچرز نے بگ بیش ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کر لی

پرتھ: آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پرتھ کی ٹیم نے سڈنی کو یکطرفہ مقابلے میں مات دی۔ پرتھ اسکارچرز نے مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مائیکل کلنگر نے دھواں دار بیٹنگ کر کے حریف بولرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔

کلنگر نے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ اس سے قبل سڈنی سکسرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔

بریڈ ہیڈن 38، جوہان بوتھا 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان موئسز ہنریکس 21 رنز بنا سکے۔ جیے رچرڈسن کو عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ جبکہ کرس لائن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔