وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم , مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم , مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیر اعظم کی سکیم کے تحت موسم گرما تک مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت سرکاری جامعات کے پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹر اور گریجوایٹ طلبا ءو طالبات میں ایک لاکھ 79ہزار 519لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ آئندہ موسم گرما تک مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔وزیراعظم کے یوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 75ہزار مرد و خواتین کو ہنر سکھائے گئے جبکہ مزید پچیس ہزار افراد زیر تربیت ہیں۔