نوشہرہ میں پبی کے علاقے میں 3 افراد جاں بحق

نوشہرہ میں پبی کے علاقے میں 3 افراد جاں بحق

نوشہرہ: نوشہرہ میں کرکٹ میچ موت کے کھیل میں تبدیل ہو گیا۔ کھیل کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے لڑ پڑے۔ مخالفین کی فائرنگ سے ماں اور اس کے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ ایک ملزم کو گر فتار کر لیا گیا جبکہ چار فرار ہو گئے۔


واقعہ نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ بیسود میں پیش آیا جہاں کرکٹ کھیلتے ہوئے بچے لڑے تو بڑے بھی لڑائی میں شامل ہو گئے۔ مخالفین نے فائرنگ کر کے ماں اور دو بچوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔