وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

 وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر بلدیات اور ٹھیکیداروں کی جانب سے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کا تعمیری کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی روڈ ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ میئر کراچی کے ہمراہ لیاری ایکسپریس وے کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (غربی) کی وزیراعلیٰ سندھ کو لیاری ایکسپریس وے کے حوالے سے آگاہی دی۔

وزیر اعلیٰ نے میئر کراچی کو کہا کہ میئر صاحب آپ بھی لیاری ایکسپریس وے پر آیا کریں جب تک ان کاموں کے پیچھے نہیں لگے گیں کام نہیں ہونگے۔ یہ ہمارا شہر ہے اور ہمیں اس کو مل کر سنوارنا ہے۔ لیاری ایکسپریس وے کے مکمل ہونے سے لوگوں کو بڑی سہولت ہو گی۔