کرپٹ لوگوں کے پیٹ سے دولت نکال کر غریبوں میں تقسیم کریں گے: سراج الحق

 کرپٹ لوگوں کے پیٹ سے دولت نکال کر غریبوں میں تقسیم کریں گے: سراج الحق

کرک: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کے حق میں آنے کی نوید سنائی اور کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے پانچ چھ ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالنا چاہئے یہ قربانی ہمیں دینا ہو گی۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم کرپٹ افراد کے پیٹ سے دولت نکال کر غریبوں میں بانٹیں گے۔ تعلیم عام ہو گی اور سرکاری اسپتالوں میں ہر ایک کا مفت علاج ہو گا۔