نیشنل پارٹی نے تارکین وطن کی مو جودگی میں مردم شماری کی مخالفت کر دی

نیشنل پارٹی نے تارکین وطن کی مو جودگی میں مردم شماری کی مخالفت کر دی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدلمالک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اب بھی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کی موجودگی میں صاف و شفاف مردم شماری کا انعقاد ممکن نہیں انکی موجودگی میں مردم شماری کو نیشنل پارٹی تسلیم نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد موجود ہے وہاں بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال بھی مردی شماری کی راہ میں روکاٹ بنے گی۔ وفاقی وزیر نے صاف و شفاف مردم شماری کی راہ میں تیسری بڑی رکاوٹ بلوچستان سے نکل مکانی کرنے والے افراد کی تاحال بحالی نہ ہونے کو قرار دیا۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ ان وجوہات کی بنیاد پر مردم شمای کے انعقاد کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور ان کی پارٹی اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع بھی کرے گی۔