لاپتہ افراد کی بڑھتی تعداد ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے: رضا ربانی

لاپتہ افراد کی بڑھتی تعداد ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے: رضا ربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی ترقی کے لئے ریاست کو مضبوط کرنا ہو گا۔ لاپتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جرم کیا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہونگے۔ علم و فکر سے ہی معاشرے کا بگاڑ ختم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ صوفیا کرام اور فلسفہ کے حامل افراد نے ہی تبدلی لائی ہے۔ اس تقریب میں کتابوں کے مصنفین کو ایوارڈز بھی دیئے گے۔ اردو شاعری کے حوالے سے منقعد محفل میں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی ہے۔