ساہیوال میں کوئلے کا پلانٹ لگانا ملک سے غداری کے مترداف ہے: شیخ رشید

ساہیوال میں کوئلے کا پلانٹ لگانا ملک سے غداری کے مترداف ہے: شیخ رشید

ساہیوال: تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا مودی پانی اور ٹرمپ پاکستان کے لوگوں کیلئے ویزے بند کر رہا ہے۔ ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگانا ملک سے غداری کے مترداف ہے۔ نواز شریف ملک کو لوٹ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم کو ڈیووس میں پہاڑ اور برف دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ وہ ڈیووس میں کرپشن کے خلاف تقریر کرنے گئے تھے کسی نے گھاس نہیں ڈالی۔ نواز شریف نے جس دن سچ بولا وہ دن ان کی سیاست کا آخری روز ہو گا۔