طالبان کا فوجی اڈے پر حملہ ، جوابی وار میں 7 طالبان ہلاک

طالبان کا فوجی اڈے پر حملہ ، جوابی وار میں 7 طالبان ہلاک

افغانستان :افغانستان مٰیں طالبان نے صوبہ ہلمند میں ایک فوجی فوجہ اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود  کا بڑا نقصان ہو گیا۔ جبکہ جوابی وار میں 7 طالبان ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ یہ واضح نہیں کوئی غیر ملکی اہلکار مارا گیا ہے یا نہیں۔ ادھرافغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مقامی کمانڈر سمیت داعش ، لشکر اسلام اور طالبان کے 97شدت پسند ہلاک اور 66زخمی ہوگئے جبکہ 2غیر ملکیوں سمیت 10کو گرفتارکرلیا گیا .

طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوانزدہ نے عسکری کاروائیو ں میں مزید شدت لانے کیلئے 16فرضی گورنروں سمیت 24 عہدیداروں کو تبدیل کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ سرائے پل میں آپریشن میں 80شدت پسند ہلاک اور 60دیگر زخمی ہوگئے جبکہ 2غیر ملکیوں سمیت 10کو گرفتارکرلیا گیا ۔ 20طالبان عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہوگئے ۔ننگرہار کے ضلع آچن میں ڈرون حملے اور جھڑپ میں داعش اور لشکر اسلام کے 10شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ کمانڈر کی شناخت قاضی شاہد کے نام سے ہوئی ہے جو ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے ۔یہ طالبان کے ملٹری کمشن کے سربراہ تھے۔ ضلع ہیسکا مینا میں جھڑپ میں داعش کے 3جنگجو مارے گئے ۔ ضلع ناد علی فوجی کیمپ پر حملہ کیا جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا جوابی کارروائی میں 7طالبان جنگجو ہلاک اور 6دیگر زخمی ہوگئے ۔گورنرزتبدیل کرنے کی خبر کی تصدیق ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کردی ہے،طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ علاالدین آغا کو افغان اور نیٹو فورسز کے خلاف کارروائیوں کیلئے کمانڈر مقرر کیا گیا ہے جو نئی بھرتی اور تربیت کا کام بھی کریں گے۔