فلم"رئیس" نے 4دن میں کتنے کروڑ کما لیے

فلم

ممبئی: شا ہ رخ  اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ نے ریلیزکے پہلے ہی دن سے باکس آفس پر اپنا سکہ جمالیا تھا تاہم فلم اب تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق شا ہ رخ اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ ریلیز سے قبل ہی اپنے گانوں کے حوالے سے کافی مشہورہوگئی تھی جب کہ ریلیز کے بعد فلم کی کہانی بھی مداحوں کوخوب پسند آئی جس کی مثال اس کا پہلے، دوسرے، تیسرے اورچوتھے روزکا بزنس ہے۔

فلم نے پہلے روز20 کروڑ42 لاکھ، دوسرے روز26 کروڑ 30 لاکھ، تیسرے روز13 کروڑ 11 لاکھ جب کہ چوتھے روز 15 کروڑ 61 لاکھ کما کرمجموعی طور پر 75 کروڑ 44 لاکھ کمالیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش کے امکانات آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے کے لیے بھی روشن ہوگئے ہیں جس کے بعد فلم کے بزنس میں مزید تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔