بھارت میں خاتون نے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ شوہر نے دیکھتے ہی جان لے لی

بھارت میں خاتون نے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ شوہر نے دیکھتے ہی جان لے لی

ممبئی: فیس بک پر خاتون نے ایسی بات لکھ دی کہ شوہر نے جان لے لی۔سوشل میڈیا پر عمومی طورپر لوگ اپنی مصروفیات یا سرگرمیوں سے متعلق تصاویر و تفصیلات شیئرکرتے رہتے ہیں لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک سافٹ ویئر انجینئر نے ذاتی زندگی بارے معلومات سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

ہدپسر کے قریب شوپارک اپارٹمنٹ میں مقیم ضلع ناشک کے 34سالہ راکیش گنگوردے اور 28 سالہ سونالی کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی اور دونوں کرائے کے فلیٹ میں رہ رہے تھے تاہم بچے نہیں تھے۔ راکیش نے ایک خط چھوڑا ہے جس میں بتایا ہے کہ اس کی بیوی نے دونوں کی شادی کی اور دیگر ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر دوستوں سے شیئر کیں جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا اورا س نے سونالی کو قتل کردیا۔ فلیٹ سے راکیش کی لاش پنکھے سے لٹکتی پائی گئی۔بتایاگیاہے کہ راکیش نجی کمپنی میں ملازم تھا ، ایک ماہ قبل اس نے سورت میں ایک کمپنی سے بہتر پیشکش ہونے پر نوکری سے استعفیٰ دیدیاتھاجبکہ کمپوٹرڈگری ہولڈرسونالی ہاﺅس وائف تھی۔سونالی کے بھائی ہرشل پور نے بتایاکہ شام پانچ بجے اسے اپنی والدہ نے ٹیلی فون کیا کہ سونالی کا دوپہر سے کوئی اتہ پتہ نہیں اورنہ ہی وہ فون اٹھارہی ہے جس کے بعدکوشش کے باوجود پون کا فون بھی نہیں سناگیاجس کے بعدوہ اپنے کزن پرشانت کے ہمراہ فلیٹ پر پہنچااور چابی والے کو دروازہ کھولنے کے لیے بلایاتاہم دروازہ اندر سے بند تھا، پھر انہوں نے جالی کاٹنے کی کوشش کی تو محلے داروں نے پولیس کو بلانے کی تجویز دی، جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑاتو کاغذ پر لکھاایک نوٹ مل گیا۔دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے لیکن سوشل میڈیا پر خاتون کی طرف سے نجی زندگی کی معلومات شیئرکیے جانے کے بعد کشیدگی پیداہوگئی ۔ پولیس کے مطابق بظاہرراکیشن نے سونالی کو بسترپر ہی موت کے گھاٹ اتارا اور پھر نائیلون کی ایک رسی کے سہارے خود پنکھے سے جھول گیا، بیڈ بھی ٹوٹ چکا تھا جبکہ مراٹھی زبان میں لکھے گئے نوٹ میں راکیشن کو اس اندوہناک واردات کا ذمہ دارقراردیاگیا، پوسٹمارٹم کے بعد دونوں لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں.