سلمان خان نے پنڈت سوامی اوم کو گرفتار کروادیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے پنڈت سوامی اوم کو پولیس نے رئیلٹی شو’’ بگ باس‘‘ گھر کے قریب سے گرفتار کرلیا۔

سلمان خان نے پنڈت سوامی اوم کو گرفتار کروادیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے پنڈت سوامی اوم  کو پولیس نے رئیلٹی شو’’ بگ باس‘‘ گھر کے قریب سے گرفتار کرلیا۔

مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ کے سیزن 10 سے نکالے گئے پنڈت سوامی اوم کے دبنگ خان کے خلاف زہر اگلنے پر  سلو میاں نے انہیں شو کے فائنل میں بلانے سے انکار کردیا تھا جس پر سوامی اوم نے شو انتظامیہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں لیکن اب انہیں شو سے قبل ہی گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’بگ باس‘‘ کے سیزن 10 سے نکالے گئے سوامی اوم فائنل شو میں نہ بلانے پر اسے ناکام بنانے کے لیے سیٹ پر پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی کی جس پر ممبئی پولیس نے پنڈت سوامی اوم کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شو کے فائنل تک پنڈت کو حراست میں رکھا جائے گا۔