امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش کردی گئی

امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش کردی گئی

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن میں قائم اسلامی مرکز اور مسجد آتشزدگی سے جل کرمکمل طور پرجل کرشہیدہوگئی۔


تفصیلات کیمطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں مسجدمکمل طو پر جل کر شہید ہو گئی۔ایک ہفتے قبل مسجد میں چوری کی واردات بھی ہوئی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں آگ کا پتہ رات دو بجے کے قریب چلا اس وقت تک آگ مسجد کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔وکٹوریہ اسلامی مرکز کے صدر شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ مسجد مکمل طو پر شہید ہو چکی ہے،اور اسے جلتے اور منہدم ہوتے دیکھنا بہت تکلیف دہ تھا۔وکٹوریہ فائر مارشل ٹام لیگلر کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلایاجا رہا ہے۔ شاہد ہاشمی کاکہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل مسجد میں رکھے لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا چوری کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہامسجد پر چند سال قبل شدت پسندوں کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا تھا۔