جہاں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے وہاں سے فوجیں واپس بلائی جارہی ہیں، بھارتی آرمی چیف

جہاں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے وہاں سے فوجیں واپس بلائی جارہی ہیں، بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف بیپن راوت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی افواج کی جانب سے بھاری گولہ باری اور ماحولیاتی تبدیلیاںمقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے کا باعث بن رہی ہیں ۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف بیپن راوت نے 25جنوری کو برفانی تودے کی زد میں آکر مرنے والے میجر امیت ساگرکو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال برفانی تودے گرنے اور لینڈسلائیڈنگ کا باعث بن رہا ہے ۔ گلوبل وارمنگ کے باعث بھی گلیشیر میں دڑاڑیں پڑ رہی ہے ۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھاکہ جن جگہوں پر برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے وہاں سے فوجیں واپس بلائی جارہی ہیں تاہم بعض پوسٹیں شورش زدہ علاقوں میں واقع ہیں۔ہمارے فوجی خطرے کا سامنا کررہے ہیں۔فوجیوں کا مشن انسداد دراندازی ہے فوجی جوان دشواریوں کے باوجود اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔میں اپنے فوجیوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ اپنا فرض لگن سے ادا کررہے ہیں لیکن ہمیں دراندازی سے نمٹنا ہے ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے باعث 15فوجیوں سمیت 21افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔