کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشتگردوں کا حملہ،5اہلکار ہلاک،10زخمی

کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشتگردوں کا حملہ،5اہلکار ہلاک،10زخمی

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشت گردوں کا حملہ جس کے نتیجے میں 5اہلکار ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج صبح ہی کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشتگردوں نے دھاوا بول دیا جس کے بعد علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی ۔  حملہ ملٹری اکیڈمی مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے قریب آرمی پوسٹ پر ہوا۔

افغان وزرات دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ 2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ  2کو ہلاک کیا جاچکا ہے اور ایک کو فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان مقابلہ تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہا جبکہ حملے کی ذمے  داری داعش نے  قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خیال رہے کہ 2روز قبل بارودی ایمبولینس کے حملے میں کم از کم 100افراد ہلاک ہوئے تھے۔