5000 ہزار لیٹر چائے سے بھر ے ہوئےدیو قامت کپ نے دھوم مچا دی

 5000 ہزار لیٹر چائے سے بھر ے ہوئےدیو قامت کپ نے دھوم مچا دی

دبئی:متحدہ عرب امارات کے سیاحتی شہر دبئی کے ’لینڈ مارک‘ سمجھے جانے والے برج الخلیفہ سے چند کلو میٹر کی دوری پر معروف ترین جگہ گلوبل ویلج  میں چائے کے  دیو قامت کپ کو گینز بک میں شامل کیاگیا ہے۔

گرم چائے کا یہ کپ اب تک دنیا میں بنائے گئے چائے کے کپوں  میں سب سے بڑا ہے۔ اس سے قبل چین میں چائے کا ایسا ہی ایک کپ بنایا گیا تھا مگر دبئی میں تیارہونے والا یہ کپ گرم چائے سے بھرپور اور سب سے بڑا ہے۔


عرب ٹی وی کے مطابق دنیا میں چائے کے اس منفرد کپ میں 5 ہزار لیٹر چائے ڈالی جاسکتی ہے،چائے کی تیاری کے لیے 120 کْک 12گھنٹے مسلسل کام کرتے ہیں۔عالمی ریکارڈ کے حامل کپ میں پانی کی بھاری مقدار کے ساتھ 155 کلو گرام چائے(پتی)،270 کلو گرام دودھ اور 360 کلو گرام چینی اور دیگر اجزا ڈالےجاتے ہیں۔

دبئی میں تیار کیے گئے دیوقامت چائے کے کپ کا قطر 1.42 میٹر اور اس کی لمبائی 3.66 میٹر ہے۔ اسے آئندہ مہینے کے اوائل میں دبئی میں عالمی سیاحتی اہمیت کے حامل قصبے میں رکھا جائے گا۔