حملے کی صورت میں ہم جنوبی کوریا کے ساتھ کھڑے ہوں گے:جیمز میٹس

حملے کی صورت میں ہم جنوبی کوریا کے ساتھ کھڑے ہوں گے:جیمز میٹس

واشنگٹن:امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ امریکہ جزیر ہ نما کوریا میں کشیدگی کو کم کرنے اور پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل خطر ے سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے سفارت کاروں کو فوجی (طاقت) کے استعمال کا متبادل فراہم کرنے کے عزم پر سختی سے کار بند رہے گا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میٹس کا کہناتھا کہ اگر شمالی کوریا نے حملہ کیا تو امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ لڑنے پر تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ فوجی طاقت استعمال کرنے کا متبادل 1953 سے موجود ہے اور آج بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان پر حملہ ہوتا ہے تو ہم جنوبی کوریا کے شانہ بشانہ لڑنے پر تیار ہیں اور شمالی کوریا کے کسی بھی حملے کو سختی سے روک دیا جائے گا۔