سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں


لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باﺅلر اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کی والدہ گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی نمازہ جنازہ ڈبل ڈی ڈیفنس میں ادا کی گئی اور ان کو ڈیفنس کے ہی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔سابق کرکٹرز نے عاقب جاوید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔