نواز شریف اور مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

نواز شریف اور مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مدعی عدنان اقبال کی درخواست کی سماعت کی جس میں نواز شریف، مریم نواز اور پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے میں نااہل قرار پانے اور وزارت عظمیٰ سے برطرفی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔

دونوں سیاسی رہنماؤں نے کوٹ مومن جلسے میں اور پنجاب ہاوٴس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ عدالت سے گزارش ہے کہ دونوں فریقوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں