کویتی محکمہ جیل خانہ جات نے قید کے دورانیے کے قوانین میں ردوبدل کر دیا

کویتی محکمہ جیل خانہ جات نے قید کے دورانیے کے قوانین میں ردوبدل کر دیا

"نیو نیوز تازہ ترین "

کویت:دنیا بھر میں جیل میں گزارے گئے دنوں اور سالوں کو اپنے ملک کے قانون کے مطابق گردانا جاتا ہے ،کسی کے جیل میں ایک ماہ پندرہ دن اور کسی کا تیس دن ہوتاہے ۔تاہم عرب ملک کویت میں جیل خانہ جات کے قوانین اور ضوابط میں ترمیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدکی مدت میں ایک ماہ 20دن اور ایک سال 9ماہ کا ہوگا۔

کویتی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عادل الدمخی نے کہا ہے کہ کمیٹی کے ارکان نے حکومت کو تجویز کیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک اور رعایت برتنے کے لئے جیل خانہ جات کے قوانین میں ترمیم کی جائے۔ عمر کی زیادہ سے زیادہ مدت25سال ہوگی۔ کمیٹی وزارت داخلہ کے سامنے اپنی سفارشات رکھے گی۔