مانسہرہ، موٹے پولیس اہلکاروں کو فٹنس کیلئے 45 روز کی ڈیڈ لائن

مانسہرہ، موٹے پولیس اہلکاروں کو فٹنس کیلئے 45 روز کی ڈیڈ لائن

مانسہرہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں موٹے پولیس اہلکاروں کی شامت آ گئی اور انہیں فزیکل فٹنس کے لیے 45 روز کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ اسکول آف آپریشن مانسہرہ میں زیادہ وزن کے حامل پولیس اہلکاروں کی چربی گھٹانے کے لیے 45 روز کی انتہائی سخت ٹریننگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ 2 سال میں ضلع بھر میں زیادہ وزن کا حامل کوئی اہلکار نہیں نظر آئے گا۔ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کے لیے ایس ایس جی (اسپیشل سروسز گروپ) اور اے ٹی ایس (اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ) ٹرینرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جنہوں نے زیادہ وزن کے حامل اہلکاروں کے لیے خصوصی ٹریننگ شیڈول مرتب کیا ہے۔

ڈی پی او ندیم شہزاد بخاری کا کہنا تھا کہ 2 سال میں ہم تمام ضلع کی پولیس کے تمام سپاہیوں کو شارٹ اے ٹی ایس کورس کروا چکے ہوں گے اور وہ اس قابل ہوں گے کہ اچھی پروفیشنل اور آپریشنل سرگرمیاں سر انجام دے سکیں۔ دوسری جانب پولیس اہلکار اس ٹریننگ سے بے حد مطمئن نظر آتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں