سی پیک پاکستان اور اس خطے کے لیے گیم چینجر ہے، شاہد خاقان عباسی

سی پیک پاکستان اور اس خطے کے لیے گیم چینجر ہے، شاہد خاقان عباسی

گوادر: پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا سی پیک نواز شریف اور چین کے صدر کا وژن ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے۔ سی پیک آئندہ نسلوں کیلئے ٹھفہ ہے اور اس سے نوجوان نسل فائدہ اٹھائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا آج سی پیک حقیقت کا روپ دھار رہا ہے اور گوادر پورٹ، فری زون، ایسٹ وے، ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبے آج حقیقت ہیں اور ان مںصوبوں سے پاکستان ترقی کی اہم منازل طے کرے گا۔ توانائی اور دیگر منصوبے ملک میں لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا سی پیک پاکستان اور اس خطے کے لیے گیم چینجر ہے اور اگر آئندہ الیکشن میں یہ حکومت واپس آئی تو یہ منصوبے جاری رہیں گے جبکہ بلوچستان کا مستقبل صوبے کی قیادت کے ہاتھ میں ہے تاہم کوسٹ لائن منصوبے پر وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں